عمران خان سے ملاقات کامطالبہ مسترد

پی ٹی آئی رہنماوں کا عمران خان سے ملاقات کامطالبہ مسترد

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی رہنماوں کا عمران خان سے ملاقات کامطالبہ مسترد کر دیا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کل کی احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھی تھی جسے ن لیگ نے مسترد کر دیا، جبکہ طلال چودھری نے اس پر بیان بھی داغ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد پر 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرانے کی شرط رکھ دی۔ اس پر حکومت نے پی ٹی آئی رہنماوں کا عمران خان سے ملاقات کامطالبہ مسترد کر دیا۔
پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرا دے، 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔ ان کے اس مطالبے کو حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے یکسر مسترد کر دیا۔
اس حوالے سے ن لیگی رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے بیان داغ دیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ایک بہانہ ہو سکتا ہے، دراصل شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا اصل نشانہ ہے، حکومت کو ملاقات کرانےکی ضرورت ہے، نہ اس حوالے سے کسی عدالت کی ہدایت ہے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے فکرمند تحریک انصاف نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  لیاقت بلوچ کی پی ٹی آئی سے احتجاج موخر کرنے کی اپیل