لبنان میِں امن مشنز پر حملے

لبنان میِں امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان میِں امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس لئے امن دستوں پر حملے جنگی جرم ہیں۔ اس حوالے سے انتونیو گوتریس نے مزید بتایا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کےاہلکار اورمقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مطابق امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور ان اقدامات کے تواتر کیساتھ اٹھائے جانے پر یہ جنگی جرائم شمار ہوتے ہیں۔
ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ یواین آئی ایف آئی ایل کے امن دستےتمام پوزیشنز پر موجود رہیں گے جہاں امن دستے تعینات ہیں وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہےگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حالیہ دنوں میں یواین مشن پر اسرائیلی حملے اورخلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے، جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک امن دستے کے بیس میں گھس گئے تھے جو کسی بھِی طرح کیخلاف گھناونی شازش شمار ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں یونی فل کے 5 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کردیا گیا ہے۔
اس کے برعکس نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنی امن فوج یہاں سے ہٹا لینی چاہئے تاہم اگر انہیں نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان میِں امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،

مزید پڑھیں:  ملک میں90ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ کا امکان