آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے

وفاقی حکومت کاآئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئینی ترمیم قومی اسمبلی کی بجائے پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے معاملے پر حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ آئینی ترمیم کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اور قومی اسمبلی کا 4 بجے طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس سے پہلے کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔
ادھر مختلف جماعتوں کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے، دو تہائی اکثریت کیلئے قومی اسمبلی میں 224 اور سینیٹ میں 63ووٹ درکار ہے۔

مزید پڑھیں:  عرب کمیونٹی کا امریکی صدارتی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان