کراچی : چیئرمین این ڈی ایم اے کا کراچی میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں کا دورہ،چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 70آئی سی یو وینٹی لیٹرز اپنے ساتھ لایا ہوں،این ڈی ایم اے 382 بیڈز کا تمام سامان آکسیجن سسٹم سمیت مہیا کر رہا ہے.
جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں کی ضروریات کا جائزہ لیکر ضروری سامان کی فراہمی کی خاطر کراچی آیا ہوں،وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق سندھ کو درکار تمام سامان مہیا کیا جا رہا ہے.