Chaman Protest

باڈر بندش کے خلاف پاک افغان شاہراہ پر ہڑتال جاری

چمن: مسلسل سرحد بندش کے خلاف سیاسی پارٹیز تاجر تنظیموں،لغڑی اتحاد سراپا احتجاج، ہڑتال سے پاک افغان تجارت امپورٹ ایکسپورٹ مکمل بند ہے۔ شاہراہ بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ،اور ہر قسم دو طرفہ تجارت کے لیے بند، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی، انجمن تاجران صادق اچگزئی کا کہنا ہے کہ مقامی تاجروں کے لیے گزشتہ ماہ سے چمن پاک افغان باڈر ہر قسم تجارت کے لیے بند ہے۔
پچاس سال سے مقامی شہری اور تاجر چمن پاک افغان باڈر تجارت منسلک ہیں۔ سرحد بندش سے مقامی لوگ نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں، باڈر بندش سے ایک لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، باڈر کے علاوہ کوئی متبادل روزگار نہیں انجمن تاجران کا کہنا۔ سرحد کھولے جانے تک نہ صرف احتجاج دھرنے جاری رہیں گے بلکہ مزید اس میں سختی لائی جائی گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے