download 76

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پشاورمیں مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے مزید دو علاقوں میں کل 9 جولائی سہ پہر 4 بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی پشاور کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن زریاب کالونی اور فقیر کلے میں کل سے لگایا جائےگا، سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی، ہم نے 804 نافذ کر دی، علی امین گنڈاپور
مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت سوات واقعے پر سیاسی بیان بازی کررہی ہے ،بیرسٹر سیف

ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔