پشاور : خیبرپختونخوامیں کورونا صورتحال، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد جاں بحق ،صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1130 ہوگئی ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے183 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31ہزار669 ہوگئی، کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 260 مریض صحت یاب، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 22 ہزار873 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.