EdiPJSxWsAAGZU1

اپنی داخلی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بھارت لائن آف کنٹرول پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت وزارت خارجہ میں خطے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اعلیٰ عسکری حکام اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزارت خارجہ میں منعقدہ اس اہم اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری، 38 سے زائد فلسطینی شہید

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنی داخلی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بھارت لائن آف کنٹرول پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی اور علاقائی فورم پر اٹھاتے ہوئے اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی ہوں گے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کے مختلف امور پر بھی مشاورت کی گئی۔