PM Imran Khan 5

وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے دیرینہ مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک کراچی کے عوام کے منتخب مقامی حکومت کے نمائندے آئین کی روح کے مطابق مالی ، سیاسی اور انتظامی طور پر خود مختار نہ ہو جائیں ۔ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 140 اے پر اس کی روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کی حامی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز تنازعہ شدت اختیار کر گیا
مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے

انہوں نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آرٹیکل 140 اے کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر شدہ پٹیشن کی جلد سماعت اور فیصلے کے لئے عدالت عظمیٰ سے فوری طور پر استدعا کی جائے.