87681 452350062

ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ اکسٹھ اضلاع سے کم ہو کر صرف دواضلاع تک محدود ہوگیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ اکسٹھ اضلاع سے کم ہو کر صرف دواضلاع تک محدود ہوگیا ہے جن میں تھرپارکر اور بہاولپورشامل ہیں۔

ٹڈی دل پر قابو پانے کے قومی مرکز کے مطابق یہ کامیابی قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کی وزارت، زراعت کے صوبائی محکموں اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں کی ٹڈی دل کے حملوں کا مقابلہ کرنے میں انتھک کوششوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ، 100 انڈیکس 79 ہزار سے زائِد کی حد پر برقرار

مرکز نے بتایا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے د وران گیارہ لاکھ تین ہزار آٹھ سو ستر ہیکڑ رقبے پر ٹڈی دل کے خلاف آپریشن مکمل کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کے بینادی ٹیرف میں مزید 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ

مرکز نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی ایشیاء اور ایران سے اب ٹڈی دل کے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم بھارت اور افریقہ سے آنے والے ٹڈی دل کے حملے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔