758276 9390558 zalmay updates

امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد آمد متوقع

ویب ڈیسک (اسلام آباد): امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد آمد متوقع ، امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، وہ اسلام آباد میں اہم سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں افغان امن عمل کے اگلے مراحل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ زلمے خلیل زاد مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستان سے رہنمائی حاصل کریں گے، ذرائع کے مطابق افغانوں کے مابین مذاکرات کے صرف 2 دن بعد ہونے والا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت