ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی بلکہ مستقبل میں بھی حکومت بنائے گی، صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان جنہوں نے ملک میں مسلسل حکمرانی کی عوام نے انہیں مسترد کردیا، اسد قیصرنے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ابھی تک شدید معاشی بحران کا شکارہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments