Screen Shot 2020 10 16 at 3.25.30 PM

وزیراعظم صاحب آپ عوام کی ناراضگی، جذبات، بھوک افلاس کو قید نہیں کرسکتے-بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی کا لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس-

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کے قافلے کی قیادت میں خود کررہا ہوں،
عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو گوجرانولہ کی سرزمین سے عوام کی آواز پہنچائیں گے، آج تمام پاکستان کے حقیقی نمائندے آج ایک سٹیج پر موجود ہونگے.

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے، جو کورونا کے عروج پر لاک ڈاؤن کے مخالف تھے،
آج عمران خان کو ایس او پیز اور کورونا یاد آگئی ہے، وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ کنٹینرز دیں گے، کھانا دینگے مگر اس نے راستے روک دیئے، آپ عوام کی ناراضگی، جذبات، بھوک افلاس کو قید نہیں کرسکتے.

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی، ہم نے 804 نافذ کر دی، علی امین گنڈاپور

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو عوام کا سمندر جواب دے گا کہ اس نالائق نے پوری قوم کا جینا حرام کردیا ہے، اس نااہل کے جانے کا وقت آچکا ہے، پورے ملک کی عوام کو پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان جمہوریت ہوگی، پاکستان کی عوام غلام نہیں خود مختار ہے، 2020ء میں بھی جمہوریت آج بھی برداشت نہیں، ایک جلسہ تک برداشت نہیں۔

بلاول نے کہا کہ جی بی الیکشن میں بھی پری پول دھاندلی شروع ہوچکی ہے، اگر جی بی میں دھاندلی ہوئی تو یہ سب سے بڑا قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے، جاوید حسن کو نگر میں الیکشن سے پہلے اس کو نااہل قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ وہ پیپلز پارٹی کا امیدوار ہے، میں خود گلگت بلتستان جاؤنگا، اگر دھاندلی ہوئی تو گلگت بلتستان سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کریں گے.

مزید پڑھیں:  گورنرکا وزیراعلی کو خط، صوبائی حقوق کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کی تجویز

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے، انصاف کےلئے ہم تین نسلوں سے قربانی دے رہے ہیں، اب ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم نے قربانی دیدی ہے آپ کو ہمارے خون کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا.