Screen Shot 2020 10 22 at 2.28.01 PM

اپوزیشن والے پاکستان اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں-شبلی فراز

ویب ڈیسک: اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، شہزاد اکبر کی میڈیا بریفنگ-

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے ایک ہوئے ہیں، انہوں نے مزارقائد کی بےحرمتی کی، عوام کو ورغلانے والوں کی حقیقت سب جانتےہیں، مزار قائد پر طوفان بدتمیزی مچایا گیا،اپوزیشن والے پاکستان اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،اپوزیشن چاہتی ہے افراتفری ہو اور لوگوں کو روزگار نہ ملے.

مزید پڑھیں:  غزہ پر کنٹرول، اسرائیلی وزیر دفاع اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

شہزاد اکبر نے کہا کہ شبلی فراز ان کو بنارسی ٹھگ، میں جھوٹوں کا آئی جی کہتا ہوں، جھوٹوں کے آئی جی نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، کچھ دن پہلے مزار قائد پر ہلڑبازی ہوئی تھی، ہم یہ سب کچھ کرتے تو قابل ضمانت جرم لگاتے؟

مزید پڑھیں:  تعلیمی ایمرجنسی :وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

ان کا کہنا تھا کہ ہلڑبازی کے بعد کراچی کے کچھ لوگوں نے تھانے میں درخواست دی، محمد زبیر ایک پیٹرن جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، قابل ضمانت کیس میں گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے،مراد علی شاہ صاحب آپ کیا چھپانے کی کوشش کررہےہیں؟ آپ نے اپنی پریس کانفرنس میں کوئی سوال نہیں لیا.