aimal

پشاور مدرسہ دھماکہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (چارسدہ): پشاور مدرسہ دھماکہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کا واضح ثبوت ہے، ایمل ولی خان کا چارسدہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتے لینے کے واقعات ہو رہے ہیں لیکن حکومت خواب غفلت میں ہے، گلبدین حکمتیار کو ریاستی سطح پر جلسوں کی اجازت دی جائے گی تو اس قسم کے دھماکے ہوتے رہيں گے، گلبدین حکمتیار کا پاکستان آنا اور یہاں جلسوں میں شرکت کرنا ایک سوالیہ نشان ہے.
حزب اسلامی اور جماعت اسلامی نے کس حیثیت میں جلسے کئے؟ حکومت وضاحت کرے، پاکستان کا امن افغانستان کے امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اے این پی اس مذاکراتی عمل کی حمایت کرتی ہے جو "افغان اونڈ” اور "افغان لیڈ” ہو،22 نومبر کو پشاور جلسہ پوری دنیا دیکھے گی کہ خیبرپختونخوا میں باچاخان کے پیروکار ابھی زندہ ہیں، باچا خان نے ووٹ کا جو حق پشتونوں کودلایا تھا اس کا تقدس بحال کرنے کے لئے پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خانپور ڈیم بھر گیا، سپیل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں، انتظامیہ