2186726 imrankhanx 1585462368 2

وفاقی کابینہ اجلاس: ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال کا جائزہ، ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، وفاقی کابینہ کا 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا، ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق این سی او سی سربرای اسد عمر کی کابینہ کو کورونا صورتحال پر بریفنگ دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں، لوگوں کو کورونا سے احتیاط کی موثر آگاہی فراہم کریں، ملکی معیشت کو بہت مشکل سے استحکام ملا ہے، ری سٹرکچرنگ اور کفایت شعاری سے متعلق ٹاسک فورس بریفنگ، پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور تبدیلی کی منظوری دی، کابینہ ٹیلی کام ایپلٹ ٹربیونل کے قیام کی منظوری،
مالی سال 2020-21 کےلئے جموں کشمیر ریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری، الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں عدالتوں کے پرایذائڈنگ افسران تعینات کرنے کی منظوری، پاک عرب ریفائنری لیمیٹد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری، زائرین مینجمنٹ پالیسی کا معاملہ موخر، زائرین پالیسی پر خزانہ سے مالیاتی اثرات پر رپورٹ مانگی گئی، وزارت مذہبی امور وزارت خزانہ اور خارجہ سے مشاورت کے بعد کابینہ کو رپورٹ دے گی، کابینہ کی ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کی، کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات پر بات چیت کی، کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:  معاشرے کے تمام طبقات کو مساوی مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے،علی امین گنڈا پور