ویب ڈیسک (پشاور): حیات آباد فیز 7 میں سابق سینیٹر ناصر خان کے گھر کے سامنے دھماکہ، پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، بم ڈسپوزل یونٹ نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بی ڈی یو کے مطابق دھماکہ ٹائم بم سے کیا گیا، دھماکے میں ایک کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔