Untitled 1 390

ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محکمہ پی اینڈ ڈی میں بی آر ٹی پر جائزہ اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت محکمہ پی اینڈ ڈی میں بی آر ٹی پر جائزہ اجلاس، اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ میں روزمرہ کی سب سے زیادہ رائیڈرشپ ریکارڈ 182,000 تک پہنچ گئی، اپریل 2021 میں بی آر ٹی نے رائیڈرشپ کا یہ سنگ میل عبور کیا، فیڈر روٹس کھلنے سے بی آر ٹی کی رائڈرشپ میں اضافہ ہورہا ہے، 30 مزید نئی بسوں میں سے 26 پشاور پہنچ گئیں جن میں انسٹالیشن کا کام جاری ہے، اب تک 35% پرانی بسوں کو سکریپ کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا