kazim

کورونا وباء کی تیسری لہر، پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور): کورونا وباء کی تیسری لہر، پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، عوام احتیاط کریں، ماسک، دستانوں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں اور وقتا فوقتا صابن سے ہاتھ دھوئیں، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے مطابق عوام کے بہتر مفاد میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، تمام ضلعی افسران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مختلف علاقوں سے کم عمر بچے غائب ہونے لگے

رپورٹ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں بڑی تعداد میں کاروائیاں، گزشتہ روز 11 ہزار 928 افراد یونٹس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں، 3 ہزار 497 افراد کو وارننگز جاری، 37 ایف آئی آرز درج، 523 کاروباروں یونٹس پر بھاری جرمانے عائد، 480 یونٹس کاروبار سیل، حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر متعلقہ کاروباروں پر 3 لاکھ 32 ہزار 189 روپے جرمانہ عائد۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے