2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونابےلگام،ملک بھرمیں مزید131افرادجان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 131 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ 5 ہزار112 متاثرہوئے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 112 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.41 فی صد رہی۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہو گئی، جن میں سے 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 17 لاکھ 88 ہزار 126 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 282445 ہوگئی ہے جب کہ 4633 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 117557 اور 3274 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 17057 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 475 افراد انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 301114 ہے اور 8410 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22278 اور ہلاکتیں 234 ہو چکی ہیں۔

این سی او سی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 75067 ہے اور اب تک 679 مریض انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5305 اور 106 افراد انتقال کرچکے ہیں۔