download 1 64

صوبے میں شہریوں کوایسٹرازنیکا ویکسین دینا بھی شروع

ویب ڈیسک (پشاور)صوبے میں ہیلتھ کیئرورکرز اور 40 سال سے زائد عمرکے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔

محکمہ صحت کےمطابق صوبے میں شہریوں کو ایسٹرازنیکا ویکسین دینا بھی شروع کردی، ایسٹرزنیکا ویکسین کی دوسری ڈوز 12 ہفتے کے وقفے سے دی جاتی ہے۔ اس سے قبل سائنو فارم، کین سائنو اور سائنو ویک ویکسین دی جا رہی ہے، گزشتہ روز مجموعی طور پر 16 ہزار 790 شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اب تک ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین 7974 بزرگ شہریوں کو دی جا چکی ہے،63 ہزار 166 ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور 38 ہزار 591 کو دوسری ڈوز دی جا چکی ہےجبکہ 3 لاکھ 2 ہزار 108 شہری ویکسین کی پہلی اور 76 ہزار 585 دوسری ڈوز لےچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج

واضح رہےواضح رہے پشاور کے مضافاتی علاقوں میں موبائل ویکسینیشن سروس بھی شروع ہوئی ہے ، سروس سے شہری بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔