images 91

سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نوازکی نیب ریفرنس میں سزاکےخلاف اپیلوں پرسماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی نیب ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیلوں کو یکجا کر کے سماعت کرے گا۔

نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ نیب نے نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت سے بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان پر بمباری جاری، مزید 72شہید ، 5لاکھ افراد کی نقل مکانی

نیب نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی دائر رکھی ہے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا سنائی تھی جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس سمیت فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا سنائی تھی۔