Peaceful Afghanistan crucial to ECO success Imran Khan

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ہمارے دور میں نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی ، اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ 31 ماہ کے دوران 220 ارب روپے ریکور کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی ، نیب احتساب کے لیے مکمل طور پر آزاد ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی 10 سال کی حکومت میں اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے۔

عمران خان نے بتایاکہ مسلم لیگ ن نے 10 سال میں 2.6 ارب روپے جبکہ پی ٹی آئی نے 192 ارب روپے مالیت کی ریاستی زمین واگزار کرائی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے دس سالوں میں 430 ملین روپے جبکہ پی ٹی آئی نے 2.35 ارب روپے کیش ریکور کروائے۔ نیب نے 2018 سے 2020 تک 484 ارب روپے کی لوٹی دولت برآمد کی۔