wana

جنوبی وزیرستان:گورنمنٹ ڈگری کالج وانا زبوحالی کا شکار

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان)گورنمنٹ ڈگری کالج وانا زبوحالی کا شکار،طلباء اور انتظامیہ کے مابین شدید اختلافات ایک دوسرے پر الزامات۔

طلباءکا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ 1450طلباء میں صرف 6 طلباء آج کلاس میں موجود تھےکالج سٹافف کی کمی کے باعث طلباء کلاسوں کو نہیں آرہے ہیں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ

ہاسٹل میں بجلی پانی اور دیگر کئ مسائل کا سامنا کررہے ہیں

کالج پرنسپل نے اپنے بیان میں کہا کہ ضرورت کیمطابق سٹاف حاضر ہے طلباء کلاس لینے میں سنجیدہ نہیں ہیں.سٹاف کی کمی کے بارے میں حکام بالا کو آگاہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم

اس ضمن میں عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ کالج کے تباہی میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے ۔