Coronavirus deaths in Pakistan

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 14افراد انتقال

پشاور (ویب ڈیسک) محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے14افراد انتقال کر گئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار 570ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 437افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ49 ہزار 56ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 220مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 38ہزار 126ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی

پشاور میں کورونا وائرس سے7افراد جاں بحق، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2206 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 126 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 54 ہزار 925 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 9ہزار 159نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شجرکاری آلودگی سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے، فضل حکیم یوسفزئی