indpendence dy

ملک بھرمیں 14 اگست جوش وخروش سےمنایاجارہا ہے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر دن كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحكومتوں میں 21،21 توپوں كی سلامی سے ہوا، نماز فجر كے بعد ملک كی خوشحالی، سلامتی، امت مسلمہ كے اتحاد اور كشمیریوں كی جدوجہد كی كامیابی كے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادری نے بھی ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔

یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں قومی پرچم، جھنڈیاں بانیان پاکستان کے مشاہیر تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔

رات گئے 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہر شہر چراغاں، نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ خواتین، بچے، بڑے سب پُرجوش دکھائی دیے۔ گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔


جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا،اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور مختلف ممالک کےسفرا نےشرکت کی، اس کےعلاوہ کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں زمار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی روایتی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔

جشن آزادی پرجاری کردہ اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاكستان نے اپنے 74 سالہ سفر كے دوران بہت سے چيلنجز كا سامنا كيا مگر ہم اپني محنت، قربانيوں اور باہمی تعاون سے ان چيلنجز ميں سرخرو ہوئے، ملک كے معاشی اشاريوں ميں بہتری آنے كے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تنازع جموں و كشمیر پر كشمیریوں كی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری ركھنے كے عزم كی تجدید كرتے ہیں، آج كے دن قوم عہد كرے كہ ہم قائداعظم كے نظریات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاكستان كے اتحاد اور خوشحالی كے لیے كام كریں گے’ہمیں ایمان ،اتحاد تنظیم کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہئے‘

یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے اہم پیغام میں کہا کہ آج کے دن قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں ایمان ،اتحاد تنظیم کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہئے، ہم نے ایک متحد، پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا

انہوں نے کہا کہ آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے، ہروقت کی طرح ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت ان رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور ماحولیاتی تحفظ بارے ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے، کشمیری عوام انتہائی نامساعد حالات اور بھارتی غیر قانونی قبضہ میں ناقابل بیان جبر میں اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ کاز کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، کشمیری ابھی بھی ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے اپنی مغربی سرحدوں پر غیر مستحکم صورتحال کے باعث بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم نے ہمیشہ اس بات پر مسلسل زور دیا ہے کہ افغانستان کے تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں دیر پا امن و استحکام کے لئے پاکستان افغان تنازعہ کے مذاکرات سے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا، اپنے معاشی و سماجی ایجنڈے کی پیروی کے لئےہم اندرون اور بیرون امن چاہتے ہیں، نیا پاکستان میں ہماری تمام تر توجہ جیو پالٹیکس سے اب جیو اکنامکس پر مرکوز ہوگئی ہے، جس میں ہم اولین ترجیح کے طور پر پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں، بلاشبہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا ہمارے لئے تحفہ ہے، میں ایک مرتبہ پھر اندرون ملک اور بیرون ملک تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اس موقع پر آپ سے کہتا ہوں کہ پاکستان کو قابل فخر، خوشحال اور پرامن ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری

وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں، بابائے قوم اورقیام پاکستان کی جدوجہد کرنے والی نسلوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قیام پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں اور ہجرت دینے والے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں رہ جانے والے مسلمانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے دوسرے درجے کے شہری کا سلوک روا ہے، عہد کرتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے، علامہ اقبال کے ایک جمہوری، متحمل اور ترقی یافتہ ملک کے خواب کی تکمیل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، علامہ اقبال کے ایک جمہوری، متحمل اور ترقی یافتہ ملک کے خواب کی تکمیل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کاوشیں کرنے پر پاکستانی قوم لائق تحسین ہے،90 لاکھ سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمت وہنر سے پاکستان کانام روشن کیا ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے جو ہماری آبادی کا 60 فیصد سے زائد ہیں، ترقی پزیر ممالک میں پاکستان نے ماحولیاتی تغیر کے مسئلے سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، ترقی پزیر ممالک میں پاکستان نے ماحولیاتی تغیر کے مسئلے سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان نے کورونا وبا سے نمٹنے میں ترقی پزیر ممالک سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ مغربی دنیا میں اسلاموفوبیا کی بڑھتی لہر کے خلاف پاکستان آج امت مسلمہ کی آواز ہے، ہم نے فلسطین کے مسئلے پر اصولی موقف اختیار کیا ہے، ہم نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا میں اجاگر کیا ہے، ہم افغانستان میں امن و مصالحت کے لئے کوشاں عالمی اتحاد کا حصہ ہیں، خارجہ پالیسی کے رُخ میں تبدیلی عام پاکستانیوں کی فلاح وبہود کے لئے کی گئی ہے، آیئے اتحاد، یقین محکم اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسائل کا سامنا کریں۔