داعش

داعش سے خود نمٹ سکتے ہیں، طالبان

ویب ڈیسک :داعش سے خود نمٹ سکتےہیں امریکا کی مدد کی ضرورت نہیں۔طالبان نےافغانستان میں شدت پسندگروپوں پرقابوپانےکیلئےامریکاکےساتھ تعاون کومستردکرتےہوئےکہاہےکہ دہشت گروہ سےنمٹنےکےلیےہمیں امریکا کی مدد کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا منجمد اثاثوں سے پابندی ہٹائے، طالبان

طالبان دہشت گردی کامقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔میڈیارپورٹس کےمطابق اس سوال کےجواب میں کہ آیاطالبان امریکاکےساتھ مل کر دہشت گردی پرقابو پانےکےلیےکام کریں گے؟

طالبان ترجمان سہیل شاہین نےکہا کہ ہم خودداعش کامقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔

مزید دیکھیں :   مفت آٹاکی تقسیم کے دوران دھکم پیل،2افرادجاں بحق،خواتین سمیت متعددزخمی