Muttaqi-US-lift-ban reserves

امریکا منجمد اثاثوں سے پابندی ہٹائے، طالبان

ویب ڈیسک: افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے سنٹرل بینک کے منجمد اثاثے بحال کرے۔
امریکا اور افغان طالبان کے درمیان قطرکے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کے دوران افغان وزیرخارجہ امیر متقی نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا افغان مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں سے پابندی ہٹائے۔

امیر متقی کا کنہا تھا کہ افغان وفد کی توجہ امدادی سامان اور گذشتہ برس طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کروانے پر تھی جس کی وجہ امریکی و اتحادی افواج کا انخلا ممکن ہوا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور افغان طالبان کے درمیان پہلی بار مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگئے، وفود کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور اتوار کو ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ مذاکرات طالبان حکومت کو تسلیم کرنے یا طالبان کو افغانستان کی حقیقی قیادت ماننے کے لیے نہیں ہیں، لیکن امریکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے بات چیت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم