لاغر جانور

لاغر جانور ذبح کرنے پر14 قصاب گرفتار،20دکانیں سیل

ویب ڈیسک( پشاور)ذبح خانہ سےباہرذبیحہ پرعائد پابندی کیخلاف ورزی پر 14قصاب گرفتارکرلئےگئےجبکہ چارسدہ روڈ پر 20 قصابوں کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔

ٹائون ٹوپشاورکی ریگولیشن آفیسرذوالحجہ الیاس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نےچارسدہ روڈپرکارروائی کی اس دوران ذبح خانہ سےباہرجانورذبح کرنے پر 14قصابوں کوگرفتارکرلیاجبکہ ذبح خانہ سےباہرجانورذبح اورگوشت فروخت کرنےوالےقصابوں کی دکانیں بھی سیل کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے
مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

انتظامیہ کےمطابق چارسدہ روڈ پرمعیاری مذبح موجودہےجہاں ڈاکٹرزکی موجودگی میں صحت مند جانور ذبح کئےجاتے ہیں ۔