پشاور میں ہوائی فائرنگ

ٹیم کی فتح پر پشاور میں ہوائی فائرنگ

ویب ڈیسک(پشاور) کرکٹ میچ کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے نمٹنے کی خاطر خصوصی اقدامات کے باوجود پشاور کے مختلف علاقوں میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

گزشتہ روز ٹی 20کرکٹ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد کچھ شہریوں نے ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کیساتھ ساتھ آتش بازی بھی کی ۔ میچ جیتنے کی صورت میں ممکنہ طورپر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس حکام کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں رائیڈر سکواڈز اور موبائل ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں جو رات گئے تک ڈیوٹی انجام دیتے رہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں: پرچہ آؤٹ کرنے والاامتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد گرفتار

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دیدی

پولیس کیجانب سے شہریوں کو ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے کی تلقین بھی کی گئی جبکہ اس حوالے سے پہلے ہی آگاہی مہمات چلائی گئیں۔ تمام ڈویزنل ایس پیز کو ہدایت کی گئی تھی کہ فائرنگ کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم اسکے باوجود بعض افراد نے جیت کی خوشی میں بے دریغ فائرنگ کی گئی تاہم سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، 2 زخمی