پاکستانی جھوم اٹھے

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جھوم اٹھے

ویب ڈیسک: بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی کامیابی پر دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں نے جشن منایا۔
لندن، مانچسٹر سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پاکستانیوں نے قومی ٹیم کی کامیابی پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ برطانیہ کے مختلف شہروں میں رہنے والے پاکستانی شائقین سڑکوں پہ نکل آ ئے اور قومی ٹیم کی کامیابی پر خوب انجوائے کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد باکسر عامر خان کی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو وائرل

ادھر دبئی میں قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں وہاں مقیم پاکستانی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ پیرس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی نے شکرانے کے نوفل ادا گئے۔ پیرس میں 3 مقامات پر پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے اجتماعی طور مل بیٹھ کر میچ دیکھا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بھی قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر پاکستان شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔ جدہ میں مقیم پاکستانیوں کے گھروں میں خوشیاں منائی گئیں اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز