rishta-wazifa

رشتہ میں آسانی کے لئیے وظیفہ

جس کا کوئی کام بھی پورا نہ ہوتا ہو بالخصوص رشتہ نہ ہوتا ہو، وہ مندرجہ ذیل آیت کریمہ کو بکثرت اپنے ورد میں جاری رکھیں، اس کا ہر کام پورا ہوگا۔ کوئی مہم درپیش ہو، یا سر پر بے پناہ قرض ہو تو نماز جمعہ کے بعد آیت کریمہ پانچ سو بار پڑھنے سے انشاءاللہ عزوجل مشکل حل ہوگی۔ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کا ورد کریں۔ اگر کسی لڑکے یا لڑکی کا رشتہ طے نہ ہوتا ہو تو فجر کے بعد ۵۰۱ بار آیت کریمہ، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ، گیارہ روز تک پڑھنے سے اللہ پردہ غیب سے مدد فرمائے گا۔

مزید پڑھیں:  ربیع الاول میں کیا کرنا چاہیے؟

آیت کریمہ کا ورد کرنا ہر مرض کے لیے اکسیر ہے۔ اپنے نفس کو قابو کرنے اور دل کو شیطانی وسوسوں سے پاک کرنے کی غرض سے ہر نماز کے بعد آیت کریمہ کا ورد کریں. انشاءاللہ نفس مغلوب ہوگا اور طبیعت نیک کاموں کی طرف راغب ہوگی۔ آیت کریمہ کو اعداد کی تعداد کے مطابق پڑھنے والے کو اللہ عقل و فہم کی دولت سے نوازتا ہے۔ لوگوں کی نظروں میں اس کی اہمیت کو بڑھا دیتا ہے۔ لوگ اس کی رائے کو مقدم سمجھتے ہیں اور ہر مشکل کے لیے اس سے مشورے کے طالب ہوتے ہیں۔
آیت کریمہ یہ ہے:
لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِينَ
پارہ ۱۷ سورۃ انبیاء آیت ۸۷
یہ وظیفہ روزنامہ مشرق میں جمعہ ۳ دسمبر ۲۰۲۱ کو شائع کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مجلس میں کیا جانے والا استغفار