بھائی نے بہن کو گولی ماردی

قرض واپس نہ کرنے پر بھائی نے بہن کو گولی ماردی

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں قرض رقم واپس کرنے میں تاخیر پر بھائی نے اپنی بہن کو گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔ مسماة نازینہ زوجہ مرزا علی ساکن سرہ خاورہ نے زخمی حالت میں متنی پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر بیماری کی وجہ سے کام کاج نہیں کرسکتا۔ گھر کا خرچہ چلانے کیلئے اس نے اپنے بھائی بلال ولد خان محمد ساکن درہ آدم خیل سے قرض رقم لی جس کی واپسی میں تاخیر پر بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ لگ کر زخمی ہوگئی ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کی ججز کی عمر کے تعین کیلئے بار کونسلز کو کمیٹی بنانے کی پیش کش