ارباب محمد علی ہرجانے کا نوٹس

کامران بنگش کا ارباب محمد علی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

پشاور میئر کے ٹکٹ کے معاملہ پر تحریک انصاف کے عدالت جا پہنچے صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے سابق ناظم ٹائون تھری ارباب محمد علی کو بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا ۔

کامران بنگش کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے ارباب محمد علی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پشاور میئر کے ٹکٹ کے معاملہ پر ایک ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کئے گئے کئی روز گزر جانے کے بعد بھی اس ویڈیو پر معذرت یا معافی نہیں مانگی گئی ۔نوٹس کے مطابق صوبائی وزیر کامران خان بنگش کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت جھوٹ اور پروپیگنڈہ پر مبنی ویڈیو وائرل کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

یہ بھی پڑھیں:میئر پشاور کیلئے ٹکٹ کی فروخت کے الزامات شدت اختیار کرگئے

قانونی نوٹس جاری کرنے کا مقصد معاملہ کو قانونی سطح پر دیکھنا ہے الزامات سے صوبائی وزیر کامران بنگش کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔ صوبائی وزیر کامران بنگش کے وقار کو کم کرنے اور بدنام کرنے کے مذموم مقصد کے ساتھ ویڈیو میں جھوٹی، ہتک آمیز اور بدنیتی پر مبنی الزامات لگائے۔ قانون نوٹس میں ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے اور ویڈیو میں عائد الزامات پر معذرت کی بھی ہدایت کی گئی ہے

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:زندہ تو زندہ، مردے بھی نہ چھوڑے ہم نے

بصورت دیگر 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس اور عدالتی کارروائی کے اخراجات بھی ارباب محمد علی سے وصولی کی تنبیہ کی گئی ہے ۔