صوبائی محتسب آفس کروڑوں کا خرچ

صوبائی محتسب آفس پر کروڑوں کا خرچ ، کارکردگی برائے نام

خیبر پختونخوا کے صوبائی محتسب دفتر کے پاس ملازمت پیشہ خواتین کی جانب سے ہراسانی اور جائیداد سے متعلق شکایات کی تعداد 4 سو سے بڑھ گئی ہیں جن میں سے صرف 52 شکایات کو حل کیا جا سکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کامران بنگش کا ارباب محمد علی کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس

صوبائی اسمبلی میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں منگل کے روز جمع تفصیل اور اعدادوشمار کے مطابق صوبائی حکومت نے ملازمت کی جگہ پر خواتین کی ہراسانی کی روک تھام کیلئے 2019ء میں قانون پاس کیا ہے اس قانون کے تحت خواتین کی طرف سے اب تک ہراسانی اور پراپرٹی وغیرہ سے متعلق 405 شکایات آئی ہیں جبکہ 56 واقعات کی شکایات وزیراعظم سٹیزن پورٹیل پر رجسٹرڈ کرائی گئی تھیں جن میں سے 52 شکایات کو حل کیا جاچکاہے

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت پر ایم پی اے کا سرپرائز وزٹ

یہ بھی پڑھیں:زندہ تو زندہ، مردے بھی نہ چھوڑے ہم نے

مزید تفصیل کے مطابق 2019ء میں قانون کی روشنی میں صوبائی محتسب کا دفتر بنا کر اس میں گریڈ21 کا ایک صوبائی محتسب ایک لاکھ 23 ہزار ماہوار پر بھرتی کیا ہے موجودہ وقت میں صوبائی محتسب کے دفتر میں17ملازمین کام کر رہے ہیں جن کیلئے دو کمروں پر مشتمل دفتر پر سالانہ کرایہ کی مد میں 17 لاکھ 105 روپے خرچ ہورہے ہیں گذشتہ سے پیوستہ مالی سال صوبائی محتسب دفتر کیلئے ایک کروڑ7 3 لاکھ1 2 ہزار روپے کا بجٹ مختص تھا جس میں 75 لاکھ پانچ ہزار 364 روپے جاری اور 74 لاکھ61 ہزار 108 روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس طرح جاری مالی سال کے دوران صوبائی محتسب کے دفتر کے اخراجات اور تنخواہوں وغیرہ کی مد میں 60 لاکھ 82 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جس میںایک کروڑ 99 لاکھ 84 ہزار 629 روپے جاری اور اتنے ہی خرچ ہوئے ہیں۔ گذشتہ مالی سال کے دوران ایک کروڑ 55 لاکھ 33 ہزار مختص روپوں میں سے ابھی تک 31 لاکھ 77 ہزار 246 روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان

تبصرے بند ہیں