فلسطینی یکجہتی ایما واٹسن کی حمایت

فلسطینی یکجہتی پر عالمی ستاروں کی ایما واٹسن کی حمایت

فلسطینیوں کے ساتھ ‘یکجہتی’ کا اظہار کرنے پر جہاں ایک طرف ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، وہیں دوسری جانب 40 سے زیادہ مشہور شخصیات انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف آواز اٹھانے پر اداکارہ کی حمایت کے لیے آگے بڑھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینی حامی ریلی کی ایک تصویر ڈالی اور ساتھ لکھا کہ "یکجہتی ایک فعل ہے”۔ اس پوسٹ پر اسرائیلی حکام نے فوری طور پر مذمت کی، جسے 10 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا۔

اسرائیلی حکام کی مذمت کے بعد ہالی ووڈ اسٹار مارک روفالو، سوزن سارینڈن، گیل گارسیا برنال، مریم مارگولیس، میکسین پیک، ویگو مورٹینسن، جم جارموش، اسٹیو کوگن، جولی کرسٹی اور ویگو مورٹینسن سمیت بہت سے فلمی ستارے ایما واٹسن کا ساتھ دینے کے لیے آگے بڑھے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

یہ بھی پڑھیں: گیم آف تھرونز اداکار جیسن موموا اور لیزا بونٹ 16 سال بعد الگ ہو گئے

یہ بھی پڑھیں: افواہوں کا بازار بند ہونا چاہیے ،مہوش حیات

فلم انڈسٹری کے 40 سے زیادہ نامور افراد نے جمعرات کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ ایما واٹسن کے اس بیان کی حمایت میں شامل ہیں کہ ‘یکجہتی ایک فعل ہے’، جس میں بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ بامعنی یکجہتی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

فلمی ستاروں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ، "ہم مشرقی یروشلم کے پڑوس شیخ جراح، سلوان اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے دیگر مقامات پر فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے زبردستی بے گھر کرنے کی جاری اسرائیلی کوششوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ سیاسی نظام یا پالیسی کی مخالفت تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک سے الگ ہے جو انسانوں کے کسی بھی گروہ کو ان کی شناخت کی بنیاد پر نشانہ بناتے ہیں۔”