639908 5548420 1 updates

لاک ڈون مزید بڑھانے سے متعلق فیصلہ 15اپریل کو کریں گے- وفاقی وزیراسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیراسد عمر اور معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کی میڈیا بریفنگ، اسد عمر کا کہنا تھا کہ مزید بندشوں سے متعلق فیصلہ 15اپریل کو کریں گے،144ار ب روپے ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو پہنچائیں گے،13ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں،این ڈی ایم اے 17لاکھ فیس ماسک تقسیم کرچکی ہے، وینٹی لیٹر پر کام کرنے والے افراد کیلئے10ہزار فیس شیلڈ تقسیم کی جاچکی ہیں،14پی سی آر مشینیں لائی چاچکی ہیں جو تمام صوبوں کو دی گئی ہیں ،آئی سی یو عملےکیلئے 10ہزار فیس شیلڈ دی جا چکی ہیں جبکے اپریل کےآخرتک 20سے25ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کرلی جائےگی، کل وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کریں گے وفاقی وزیر اسد عمر کی میڈیا بریفنگ.

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان کی پہلی بار سیمی فائنل میں انٹری
مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دیدی گئی

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعدادایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے،اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے.