وزیراعظم لاہور کا ایک روزہ دورہ

وزیراعظم آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کے آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزرا وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کو تنظیم سازی و بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا، جب کہ وزیراعظم کی جانب سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سائٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چین کی پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

رپورٹس کے مطابق سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ بھی وزیراعظم کے پروگرام میں شامل ہے، عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی