مفتی سردار علی

مفتی سردار علی قاتلانہ حملے میں زخمی، ملزم گرفتار

سوشل میڈیا سے شہرت پانیوالے مفتی سردار علی حقانی پر صوابی میں قاتلانہ حملہ ہوا، حملے کے نتیجے میں مفتی سردار علی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ مفتی سردار علی پر جلسے میں شرکت کے دوران ہوا ۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، اہلیان بوشہرہ کا سکول بچوں سمیت سڑک پر احتجاجی دھرنا

ملزم موسی ولد لیاقت ساکن مانکئی کو مجمع نے آلہ سمیت گرفتار کر لیا، مفتی سردار علی کو زخمی حالت میں منصور میڈیکل کمپلیکس صوابی منتقل کر دیا گیا، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ صوابی پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، بین الصوبائی چور گروہ گرفتار، مال مسروقہ برآمد