راشد خان آج آخری میچ

راشد خان آج آخری میچ کے لئے میدان میں اتریں گے

افغانستان کے معروف اسپنر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی جانب سے آج آخری میچ کھیلیں گے ۔

لاہور قلندرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راشد خان آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے، لیگ اسپنر میچ کے بعد پاکستان سے روانہ ہوں گے۔ لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ آسٹریلیا کے فواد احمد کو طلب کر لیا ہے جو اگلے میچ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان کے اہل خانہ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔راشد خان اپنے ملک افغانستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے راشد خان نے پی ایس ایل سیزن 7 میں لاہور قلندرز کی جانب سے 8 میچز میں حصہ لیا اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید دیکھیں :   یورو 2024 کوالیفائیر، انگلینڈ کی اٹلی کے خلاف تاریخی فتح