شاہین آفریدی کی بیٹنگ

شاہین کی دھواں دار بلے بازی، آفریدی بھی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے خلاف شاہین آفریدی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے میچ میں پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دیدی ، شاہین آفریدی کی دھواں دھار بلے بازی پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے آخری لیگ میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ناقابل یقین مناظر دیکھنے کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

شاہین آفریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری گیند پر چھکا لگا کر پشاور زلمی سے یقینی فتح چھین لی اور میچ ٹائی ہوگیا۔ لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور ہیری بروک سپر اوور کھیلنے کے میدان میں اترے لیکن وہ وہاب ریاض کی شاندار بولنگ کے سامنے نہ چل سکے اور صرف 5 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کوسپر اوور میں 6 رنز کا ہدف ملا،جو اس نے شاہین شاہ آفریدی کی ابتدائی 2 گیندوں پر 2 چوکے مار کر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے 8سال بعد کانسی کا تمغہ جیت لیا

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو باؤلنگ کی دعوت دی۔ زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے جہاں شعیب ملک 32 رنز بنا کر نمایاں رہے دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی 25، حضرت اللہ زازئی 20، خالد عثمان 19، کامران اکمل 18 اور حسین طلعت نے 17 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ لاہور قلندرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 24 رنز درکار تھے ،شاہین شاہ آفریدی نے آخری 6 گیندوں پر 22 رنز بٹورے اور ایک رنز وائٹ کا بھی مل گیا، یوں میچ برابر ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آج کرچی پہنچے گا

فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ نے شاہد آفریدی کو بھی خوش کر دیا۔انہوں نے شاہین آفریدی اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”شاہین آفریدی یو بیوٹی“۔ شیئر کی گئی تصویر میں دونوں بیٹنگ کے بعد ایک جیسے انداز میں جشن منا رہے ہیں۔ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کا ایک جیسا نام ، شرٹ نمبر اور پھر ایک جیسا انداز شائقین میں خوب مقبول ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کا رشتہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے طے ہوا ہے۔ مستقبل کے داماد سسر کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو اور ٹوئٹس کا تبادلہ اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنا رہتا ہے۔