Screen Shot 2020 04 20 at 7.25.45 PM

اپوزیشن لیڈر آئے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کیلئے تھے ، لیکن بیٹھے آئسو لیشن میں ہوئے ہیں – فردوس عاشق اعوان

ڈیسک رپورٹ :وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ، اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان صاحب جن حکمرانوں سے ملک نہیں چلتا تھا عوام نے انہیں اقتدار سے باہر پھینک دیا۔آج پوری قوم کورونا کے خلاف جنگ میں برسر پیکار ہے۔ ایک جانب وزیر اعظم عمران خان عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور بھوک سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

اور دوسری جانب (ن) لیگی قیادت کوعوام کی بجائے شریف خاندان کا درد ستا رہا ہے۔ پنجاب میں (ن) لیگیوں کا شہباز شریف کو یاد کرنا ان کی اقتدار کی محرومی سے جڑا ہے۔ اپوزیشن لیڈر آئے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کیلئے تھے ، لیکن بیٹھے آئسو لیشن میں ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کو اپنے تابع رکھنے والےجان لیں کہ نئے پاکستان میں اِدارے آزاد اور قانون بالا دست ہے۔شاہد خاقان صاحب اپنی قیادت سےکہیں قوم کی امانت واپس کردے۔ یہ قوم کی خدمت کاوقت ہے۔ن لیگی قیادت کورونامتاثرین پر اپنی جیب سے چند دمڑیاں خرچ کرنے کی بھی شو بازی نہیں کررہی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

جس ملک پر دہائیوں تک حکمرانی کی آج اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ