عمران خان ولی انٹرچینج صوابی پہنچ گئے

پشاور ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ولی انٹرچینج صوابی پہنچ گئے

پشاور،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ولی انٹرچینج صوابی پہنچ گئے ہیں ۔عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کیلئے پشاور سے ولی انٹرچینج روانہ ہوگئے، اس موقع پر عمران خان نے کہا میں پشاور سے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کررہاہوں اور ولی انٹرچینج پر پہنچ رہاہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیپی عوام کو دعوت دیتاہوں کہ ولی انٹرچینج صوابی پہنچیں، میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا، ولی انٹرچینج سے ہم اسلام آباد کا رخ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہیکہ عوام میرے ساتھ نکلیں گے، پاکستان کی تاریخ کافیصلہ کن وقت ہے،حقیقی آزادی لیکر رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا 28اور 29اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کچھ دیر میں عمران خان ولی انٹرچینج صوابی پہنچ رہے ہیں، عمران خان ولی انٹر چینج سے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ، کے پی کے تمام غیور عوام ولی انٹر چینج پہنچیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ولی انٹر چینج پر پہنچ گئے ، پرویزخٹک ،شاہ فرمان،عاطف خان سمیت دیگرقائدین شامل ہیں، عمران خان کے لئے تیار کردہ کنٹینربھی ولی انٹرچینج پر موجود ہیں ، پولیس کمانڈوز اور پی ٹی آئی کے ورکرز کنٹینرزکے اردگرد موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی