پشاور سٹی کونسل

پشاور سٹی کونسل کی ڈبلیو ایس ایس پی پر تنقید، صفائی مہم کافصیلہ

پشاور کی سٹی حکومت نے شہر میں صفائی کیلئے ہفتہ وار صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، پشاور میں کچرے کو ختم کرنے اور صفائی کیلئے گزشتہ 9 سال کے دوران درجن بھر سے زائد ہفتہ وار صفائی مہمات شروع کی گئیں تاہم اب تک پشاور کو کچرے سے پاک نہیں کیا جا سکا ہے، پشاور سٹی حکومت نے تمام نیبر ہڈ چیئرمین کو سیاسی جماعتوں سے بالاترہو کر صفائی مہم کامیاب بنانے کی درخواست کر دی ہے گزشتہ روز سٹی کونسل پشاور کا اجلاس پریذائیڈنگ ملک طارق کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمینوں نے شکایات کے انبا ر لگا دیئے اور ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کی انتہائی ناگفتہ بہ حالت ہے،

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف

ا س موقع پر اراکین نے بجلی اور گیس مسائل سے بھی مئیر پشاور کو آگاہ کیا، چیئرمین محمد عارف سفید ڈھیر نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حوالے سے ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بی سی اے کا قیام کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے اثاثہ جات کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جس پر منتخب چیئرمین نے معزز ایوان کے سامنے قرار داد پیش کی کہ بی سی اے کو ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ