لنڈی ارباب میں جواں سال شادی شدہ خاتون قتل

پشاور ( جنرل رپورٹر) بھانہ ماڑی کے علاقے لنڈی ارباب میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر مزدور کی جواں سالہ بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ مدعی صداقت اللہ ولد عصمت اللہ سکنہ طور خان روڈ لنڈی ارباب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بھانہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ منگل کو معمول کے مطابق صبح کام پر گیا اس دوران اطلاع ملی کہ بیوی سعدیہ بی بی کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ جب ہ گھر پہنچا تو اس کی بیوی کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی۔ مدعی نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئے تھے جو واردات کے بعد فرار ہوگئے

مزید پڑھیں:  درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے