پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کردیا گیا

حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

ویب ڈیسک:وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدارتی الیکشن :باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کردی

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244.95 روپے سے کم ہو کر 244.44 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

جبکہ لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 191.32 روپے سے بڑھ کر 191.75 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 201.07 روپے سے کم کر کے 199.40 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق رات 12 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔