توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان، پارٹی جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چوہدری کو ادارے کی توہین پر نوٹسز جاری کر دیے۔

ویب ڈیسک: ادارے کی توہین کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چودھری کو طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو 30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ اس کے علاوہ اسد عمر اور فواد چودھری کوبھی ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

ترجمان کے مطابق عمران خان کو نوٹس توہین آمیز بیانات پر جاری کیا گیا، عمران خان نے اپنی مختلف تقاریر میں غیر پارلیمانی اور توہین آمیز بیانات دیئے۔