برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوئم کا قوم سے پہلا خطاب، ملکہ الزبتھ کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کی بادشاہت کے تخت پر فائز ہونے والے چارلس سوم نے اپنے پہلے ویڈیون خطاب میں قوم سے آنجہانی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
بادشاہ چارلس سوم نے 96 سالہ ملکہ کی بیلمورل کیسل میں وفات کے بعد تخت سنبھال لیا۔
ویڈیو خطاب میں بادشاہ چارلس نے آنجہانی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ملکہ کو روایات سے پیار تھا، میں اپنی والدہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے والے چارلس سوئم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں بہت زیادہ دکھی احساسات کے ساتھ آپ سے بات کر رہا ہوں، ملکہ برطانیہ الزبتھ ایک متاثرکن شخصیت تھیں، انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف رکھی۔
بادشاہ چارلس نے کہا کہ ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ کو روایات سے پیار تھا، میں اپنی والدہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، میری والدہ کا ان کی قربانیوں، لگن کا بہت شکریہ۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظامِ حکومت اور آزادیوں کا احترام کروں گا۔ وفاداری، احترام اور محبت کے ساتھ خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔
شاہی جانشینی کی قطار میں تخت کا وارث، بادشاہ یا ملکہ کے سب سے بڑے بچے کو بنایا جاتا ہے، ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد ان کے پہلے بیٹے چارلس نے تخت سنبھالا اور بادشاہ بن گئے۔ چارلس کے جانشین ان کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم ہیں جنہیں بادشاہ نے پرنس آف ویلزکے ٹائٹل سے نوازا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی