لاپتہ لڑکی کی جلی ہوئی لاش

پشاور: لاپتہ لڑکی کی جلی ہوئی لاش قبرستان سے برآمد

پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ بڈھ بیر سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کو نا معلوم ملزمان نے قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینک دی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پشاور میں دواگون خیل کے علاقے میں دو روز قبل اسرار نامی شخص کی بیٹی مدرسے سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھی۔ گھر سے لاپتہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش جسے قتل کے بعد جلا دیا گیا تھا بڈھ بیر خوڑ میں قبرستان سے برآمد ہوئی۔
بڈھ بیر سپین جماعت کے رہائشیوں نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پچھلے برس 2021 میں بھی بڈھ بیر میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس 8 سالہ بچی کو قتل کر دیا گیا تھا۔
مظاہرین کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، لواحقین نے لاش کوہاٹ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور کہا کہ پولیس کی کارروائی تک کوہاٹ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کو بند رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر