سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

پشاور: متنی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشتگرد ماراگیا

پشاور کے علاقے متنی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
آر فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، مارے جانے والے دہشتگرد سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔
دہشتگرد بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا